پیمرا ترمیمی بل 2023ء پر دستخط کے معاملے پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے صدرِ مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے تحریری اپیل کر دی ہے، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے خط میں کہا ہے کہ جناب صدر پیمرا ترمیمی بل کراچی سے خیبر تک تمام صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی امیدوں کا مرکز ہے، تاریخ میں پہلی بار الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لئے سابق حکومتوں یعنی پی ٹی آئی حکومت اور مسلم لیگ ن و اتحادی حکومت نے تمام اسٹیک ہولڈرز خصوصا پی ایف یو جے پی بی اے، سی پی این ای، اے پی این ایس اور ایمنڈز پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ تقریباً 22 ماہ طویل مشاورت کی ، جس کے بعد تاریخ ساز ترامیم پر مشتمل پیمرا ترمیمی بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہوا ، جناب صدر 1950ء سےپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا پرزور مطالبہ رہا کہ میڈیا ہاؤسز کیلئے سرکاری اشتہارات کے اجراء کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی سے مشروط کیا جائے، پیمرا ترمیمی بل 2023 صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی 72 سالہ جدوجہد کا ثمر ہے، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور شدہ پیمرا ترمیمی بل منظوری کیلئے آپ کے دفتر پہنچ چکا ہے، ملک بھر کے صحافی اور میڈیا ورکرز اس بات کے منتظر ہیں کہ آپ بھی جلد از جلد اس بل پر دستخط فرما کر ان کی خوشیوں کو دوبالا کریں ، پارلیمنٹ اور حکومت کے اس اقدام اور آپ کے تعاون کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا اور ہم ہمیشہ اس یاد رکھیں گے۔
صدر مملکت پیمرا قانون منظور کریں، پی ایف یوجے۔۔
Facebook Comments