sadar mumlikat ki press club ke no muntakhib ohdedaaraan se mulakaat

صدرمملکت کی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران سے ملاقات۔۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران نے بدھ کوگورنر ہائو س کراچی میں ملاقات کی۔ گورنرہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق پریس کلب کی نو منتخب عہدیداران میں صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری محمدرضوان بھٹی، نائب صدر رشید میمن، خازن عبدالوحید راجپر اور جوائنٹ سیکرٹری اسلم خان جبکہ گورننگ باڈی کے ممبران میں خلیل ناصر، فاروق سمیع، لیاقت مغل، اطہر حسین، مونا خان، شازیہ حسن اور نبیل اختر شامل تھے۔ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی پریس کلب کی نو منتخب عہدیداران کو کامیابی پرمبارکباد دی۔ ملاقات میں جمہوریت کے استحکام و تسلسل اور اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام میں صحافتی برادری کے کردار و اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کراچی پریس کلب کے عہدیداران نے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے دوران حائل مشکلات سے صدر مملکت و گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جمہوریت کے قیام میں صحافی برادری کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے موجودہ حکومت اقدامات کررہی ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لئے صحافی برادری کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں