radio pakistan hukumati sarparasti se azad

صدرمملکت جعلی خبروں سے پریشانی کا شکار۔۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل کے اِس دور میں جعلی خبروں کی روک تھام کسی چیلنج سے کم نہیں، میڈیا پر دی جانے والی  خبریں بعض  اوقات درست نہیں ہوتیں،آج کے دور میں  حقیقت کوپہچاننا  آسان  نہیں ۔لاہور میں ایڈایشیاء کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ کسی بھی  شعبے میں رقم کی واپسی کی ضمانت ضروری ہے،آج کے دور میں مختلف قسم کے ذرائع ابلاغ  کام کررہے  ہیں،میڈیا پردی جانےوالی  معلومات بعض اوقات درست نہیں ہوتیں،آج کے اخبارات  خبروں کی بجائے زیادہ تر آراء پر مبنی ہیں ،آج کے دور میں حقیقت کو پہچاننا  آسان نہیں۔ صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ اشتہارات میں درست معلومات  دی جانی چاہئیں، آج کی دنیا  ایڈورٹائزنگ رابطوں کا مجموعہ ہے، بھارتی انتخابات کے دوران سوشل میڈیا پر 80فیصد جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں ، ڈیجیٹل کے اس دور میں جعلی خبروں کی روک تھام کسی چیلنج سے کم نہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ پاکستان محل وقوع  کے اعتبار سے بڑی اہمیت کا حامل ہے،پاکستان سیاحوں کیلئے پرکشش  ملک بن رہاہے ،پاکستان غیرملکی سیاحوں کیلئے محفوظ ملک ہے،دنیا بھر سے آئے مندوبین  کا پاکستان میں خیر مقدم کرتے ہیں، توقع ہے غیرملکی مندوبین  واپس جاکر پاکستانی سفیرکا کردارادا کریں گے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
 
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں