Sadar Lahore Press Club k Naam Khula Khat

صدرلاہور پریس کلب کے نام کھلا خط۔۔

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کے نام چیئرمین پروگریسیو گروپ معین اظہر نے ایک خط تحریر کیا ہے جس میں کئی الزامات لگائے ہیں اور کئی انکشافات بھی کئے ہیں، یہ خط ہمیں بھی ملا ہے جسے ہم من و عن شائع کررہے ہیں۔۔ امید کرتے ہیں کہ لاہور پریس کلب کی انتظامیہ کی جانب سے اس کا جواب دیا جائے گا۔۔ معین اظہر لکھتے ہیں۔۔۔

جناب محترم ارشدانصاری صاحب،صدرلاہورپریس کلب۔۔السلام علیکم! موجودہ سال کے دوسرے ماہ میں سابق صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان ایک نجی تقریب میں مجھ سمیت کچھ صحافیوں سے ملے تھے ان صحافیوں کی موجودگی میں انہوں نے بتایا کہ اکتوبر 2018 میں ارشدانصاری اور نعیم حنیف نے میرے حلف اٹھانے کے بعد مجھے مختلف حوالوں سے دباؤ ڈلوانا شروع کیا کہ پریس کلب کے صحافیوں کی ویلفیئر کے کام بند کردیے جائیں کیونکہ اگر یہ کام ہوگئے تو ہم الیکشن ہارجائیں گے۔۔

صدر صاحب! ایف بلاک کے الاٹمنٹ لیٹرز رکوانے کےلیے آپ نے مرنے والے الاٹیز کے اہل خانہ کے ناموں کے ساتھ یہ چیلنج کیا تھا کہ یہ پرائیویٹ لوگ ہیں ان کو پلاٹ الاٹ کیے گئے ہیں آپ نے پریس کلب کی دوکروڑ گرانٹ کی سمری کو رکوایااور اکتوبر میں ملنے والی روٹین گرانٹ کا چیک بھی فیاض الحسن چوہان کی منت سماجت کرکے رکوادیا، بی بلاک متبادل پلاٹوں کی فراہمی کے عمل کو بھی رکوایا۔۔

ارشدانصاری صاحب! فیز2 کی جگہ کےتعین کےلیے مختلف جگہیں زیر غور تھیں میں  دسمبر2017 کا کمشنرلاہور کی جانب سے جاری کردہ لیٹر شئیر کررہاہوں جس میں جگہ کے تعین کےلیے متعلقہ ڈپٹی کمشنرزکو ہدایت کی گئی تھی اس کے بعد آئندہ چند روز میں، پروگریسوگروپ کی جانب سے فیز2 کے حوالےسے جو چنداگلی منازل طے کی گئی تھیں ان کے کچھ دستاویزی ثبوت بھی شئیر کیے جائیں گے

آپ نےاپنی گزشتہ الیکشن مہم کے دوران ان سارے مسئلوں کو تین ماہ میں حل کرنے کی اسی طرح یقین دہانی کرائی تھی جس طرح پروگریسوگروپ کی جانب سے آپ کے خلاف نیب کی تحقیقات کے لیٹرپر آپ نے عیدالاضحیٰ سے ایک دن پہلے کہا تھا کہ نیب کے جعلی لیٹر کےخلاف میں (ارشدانصاری) نیب میں شکایت لے کرجارہاہوں اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں بطورشکایت کنندہ کارروائی کے لیے جارہاہوں لیکن عیدالاضحیٰ کے فوری بعد آپ ایک ماہ کے لیے بیرون ملک چلے گئے۔۔صدرصاحب! یہ سب کچھ اس لیےشئیر کررہاہوں تاکہ پریس کلب کے ممبران کو یہ پتہ چل سکے کہ کس طرح جنگ ورکرز کادرد الیکشن سے پہلے آپ کے دل میں تھااور جیتنے کے فوری بعدآپ نےکس طرح گالیاں نکال کر متاثرین جنگ کو پریس کلب سے نکالاتھا۔۔۔معین اظہر،چئیرمین پروگریسوگروپ

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں