صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے وفد نے پیر کو گورنرہائوس میں ملاقات کی اور نئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین سسٹم کے حوالے سے گفتگو کی۔وفد میں سینئر صحافی ظفرعباس، ڈاکٹرجبار خٹک، وامق زبیری، نصرت مرزا، منظرنقوی، مقصود یوسفی، قاضی اسد عابد، ایس ایم شکیل، قاضی حسن، فیصل حسین اور امتیاز خان فاران شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین وقت کی ضرورت ہے اوراس سے انتخابی نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشین وائی فائی سے منسلک نہیں ہوگی جس کی وجہ سے ہیکنگ کا کوئی امکان نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مشین ووٹنگ کے فوری نتائج بھی دے گی۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت کو الیکٹرونک ووٹنگ کے عمل کو حتمی شکل دینے کے لئے حزب اختلاف اور الیکشن کمیشن آف پاکستان( ای سی پی) سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لینا چاہئیے۔

صدرمملکت سے کراچی کے صحافیوں کی ملاقات۔۔
Facebook Comments