سینئر صحافی انصار عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈاکٹر علوی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو خبردار کیا تھا کہ نئے آرمی چیف پر تنقید سے پارٹی کو روکیں ۔ ” جیو نیوز ” کے مطابق انصار عباسی کی خبر میں انکشاف کیا گیا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک فوج کی کمان میں تبدیلی کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو خبر دار کیا کہ وہ پارٹی رہنماؤں اور سوشل میڈیا کی ٹیم کو نئے آرمی چیف پر تنقید سے روکیں ، فوج کا وقار ہی اس کی ریڈ لائن ہے اسے ہرگز عبور نہ کیا جائے ۔ صدر عارف علوی کی وارننگ کے بعد عمران خان کا پیغام پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نام کے واٹس ایپ گروپ میں پہنچا دیا گیا ، پیغام میں تنبیہ کی گئی کہ نئے آرمی چیف پر کسی بھی فورم پر کسی بھی طرح کی کوئی تنقید نہ کی جائے ۔
Facebook Comments