صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مناسب الفاظ کے چناؤ کے ساتھ موثر ابلاغ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کوئی بھی خبر آگے بڑھانے سے پہلے لازماً اس کی تصدیق کرنی چاہئے، جھوٹی اور جعلی خبروں کے پیچھے ہمیشہ ایک پوشیدہ ایجنڈا ہوتا ہے جس کا مقصد قوموں کے مابین اور معاشروں کے اندر تنازعات کو ہوا دینا ہوتا ہے، ہمیں سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ اور محتاط استعمال کو یقینی بنانے کے لئے عوامی سطح پر آگاہی پیدا کرنا ہوگی، دنیا میں اخلاقیات کی بجائے تجارت انصاف کا نیا پیمانہ بن چکی ہے۔منگل کو کنونشن سینٹر میں تنازعات اور میڈیا کے کردار پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں صدر مملکت نے کہا کہ سوشل میڈیا مثبت پہلوؤں کے علاوہ پروپیگنڈہ اور جھوٹی خبروں کے جدید آلہ کے طور پر بھی استعمال ہو رہا ہے اس حوالے سے خبر دار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا کے مختلف ادارے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں اور میرے حوالے سے بھی مختلف انٹرویوز اور خبروں کو متعدد مرتبہ سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
صدرمملکت بھی سوشل میڈیا سے نالاں۔۔۔
Facebook Comments