کراچی پریس کلب کا صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کو تاحیات ممبر شپ دینے کا فیصلہ۔۔تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر، سابق نگراں وزیر اطلاعات اور صدارتی ایوارڈ یافتہ شخصیت محمد احمد شاہ کو ان کی ادب ، ثقافت اور فنون لطیفہ کے شعبے می گرانقدر خدمات پر انہیں کراچی پریس کلب کی تاحیات ممبر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی نے احمد شاہ کی جانب سے آرٹس کونسل کو عالمی سطح پر متعارف کروانے، علم و ادب، فنون لطیفہ اور پاکستانی ثقافت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ صحافی برادری کے لئے بھی نمایاں خدمات انجام دی ہیں،کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی نے سابق سربراہ شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی ڈاکٹر رفیعہ تاج، شاعرہ فاطمہ حسن، معروف نعت خواں تابندہ لاری، ڈائیریکٹر پارکس ندیم حنیف اور سابق وفاقی نگراں وزیر تعلیم مدد اللہ سندھی کو اعزازی ممبرشپ دینے کی منظوری دی ہے۔