سچ ٹی وی میں کام کرنے والے ملازمین کا کوئی پرسان حال نہیں۔ سچ ٹی وی کے صحافی اور دیگر عملہ کئی ماہ کے پرانے واجبات کے ساتھ ساتھ ماہانہ تنخواہ سے بھی محروم کردیا گیا۔۔۔ ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ خوف ہے کہ کہیں کوئی صحافی مجبور ہوکر خود کشی پر آمادہ نہ ہوجائے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ مالکان اور ان کی نور نظر انتظامیہ گھی شکر کھارہے ہیں، ادارہ نقصان میں نہیں لیکن مالکان اور انتظامیہ صحافیوں کی تنخواہ اور واجبات نہیں دے رہے۔پچھلے کچھ عرصے سے ایک تنخواہ ہر ماہ کی پچیس تاریخ کو دی جا رہی تھی تو ملازمین کا گھر مشکل سے چلنا شروع ہوا تھا اب اس قدر مہنگائی کے دور میں پچھلی پچیس تاریخ کو دی جانے والی تنخواہ جو کہ ستمبر 2021 کی دی جانی تھی وہ بھی نو مارچ تک نہیں دی گئی،اور جب مجبور ملازمین اپنی تنخواہ کا مطالبہ کرنے اکاوئنٹ آفس جاتے ہیں تو انکے ساتھ بہت زیادہ بد تمیزی کی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے “چھوڑ دیں پھر نہ آئیں کل سے” کیونکہ اکاؤنٹ افسر جانتا ہے کہ لاکھوں روپے کے واجبات کوئی چھوڑ کر نہیں جاسکتا۔ دراصل سچ ٹی وی کی وفادار انتظامیہ نے واجبات کو ملازمین کی مجبوری بنادیا ہے۔۔یہی نہیں بلکہ پپو کا کہنا ہے کہ اگر سچ ٹی وی میں کوئی ملازم تھوڑی دیر سے پہنچے تو نہ ملنے والی تنخواہ میں سے بھی پورے ایک دن کی کٹوتی کرلی جاتی ہے۔۔ پپو کے مطابق ادارے کو صرف اشتہارات ہی نہیں مل رہے بلکہ مختلف ذرائع سے ٹھیک ٹھاک رقم بھی موصول ہو رہی ہے۔ جس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ حال ہی میں چینل کے اکاؤنٹ سے نئی گاڑیاں خریدی گئی ہیں۔۔دوسری طرف ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ملازمین کو ہراساں کیا جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔پپو کا کہنا ہے کہ یہی صورتحال رہی تو سچ ٹی وی اسلام آباد کے ہیڈ آفس سے کوئی بری خبر سامنے آسکتی ہے۔۔پپو نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلٹس اور نیشنل پریس کلب کے کرتادھرتاؤں سے اس معاملے کا نوٹس لینے اور ورکرز کی اشک شوئی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔۔
