wazir e azam ne muatbar inquiry commission nahi banaya | Salman Iqbal

سچ کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی جارہی ہے، سلمان اقبال۔۔

اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے کہا ہے کہ اے آر وائی نیوز کو سچ کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹس میں ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اے آر وائی نیوز کو سچ کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی جا رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس اس بات کو ثابت کرتی ہے۔سلمان اقبال نے کہا کہ وزیر اطلاعات نے لاہور ہائیکورٹ سے متعلق جھوٹا بیان دیا جب کہ واضح عدالتی آرڈر ہے کہ اے آر وائی پی ٹی وی معاہدہ قانون کے مطابق ہے۔صدر اور سی ای او اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک نے کہا کہ اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ وہ اے آر وائی کو ایسے ہتھکنڈوں سے دبا سکتی ہے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے۔سلمان اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ اےآر وائی پی ٹی وی معاہدے میں اے آر وائی نے خرچہ اپنے ذمے لیا، معاہدے میں اے آر وائی نے 60 فیصد خرچہ اپنے ذمے رکھا جب کہ منافع میں صرف 40 فیصد کا حصہ رکھا۔صدر اور سی ای او اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کا کہنا تھا کہ ان کا یہ اقدام صرف پاکستان کیلئے ہے کہ میں ایسے معاہدے پر رضامند ہوا، کیونکہ کوئی کاروباری شخص ایسی شرائط پر آمادہ نہیں ہوتا جو مفاد میں نہ ہو، بڈنگ میں بولی دہندگان میں سے کسی نے ان شرائط پر آمادگی ظاہر نہیں کی تھی لیکن پاکستان اور کرکٹ سے محبت کی وجہ سے میں ان شرائط پر آمادہ ہوا۔سلمان اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ ٹیم اے آر وائی پاکستان کے عوام کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ میں نے عدالتوں میں اپنا کیس لڑا ہے اور لڑتا رہوں گا، عدالتیں اور عوام تعین کریں گی کہ کون صحیح ہے اور کون غلط ہے؟ مجھے عدالتوں پر پورا بھروسہ ہے قانون کا بول بالا ہوگا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں