سچ بولنا جرم بن گیا ٹی ایچ کیو ھسپتال کے ڈاکٹرنے صحافی کا چیک اپ کرنے سے انکارکردیا، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب کے ڈاکٹروں نے شریف لوگوں کو دھمکانا معمول بنا رکھا ہے۔۔اٹک سے صحافی شہزاد انجم بٹ کے مطابق ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع اٹک کے جنرل سیکرٹری اور پریس کلب پنڈی گھیب کے سینئر نائب صدر جاوید اختر اعوان اپنا میڈیکل چیک اپ کرانے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب گئے تو ڈاکٹر شرجیل نے انہیں چیک کرنے سے انکار کرتے ہوئے طیش میں آکر کہا کہ آپ بڑی خبریں شائع کرتے ہیں جب تک آپ معافی نہیں مانگیں گے میں آپ کو چیک نہیں کروں گا جس پر جاوید اختر اعوان نے کہا کہ آپ کس قانون کے تحت مریض کو دیکھنے سے انکار کر سکتے ہیں حکومت آپ کو ہمارے ٹیکسوں سے بھاری تنخواہیں دیتی ہے مریضوں کو دھمکانا اور ڈرانا آپ کے کارہائے منصبی میں شامل نہیں ہے اٹک کے تمام صحافی ڈاکٹر شرجیل کے توہین آمیز رویے کی مذمت کرتے ہیں، صوبائی وزیر صحت پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ڈپٹی کمشنر اٹک اور سی ای او ہیلتھ اٹک سے ڈاکٹر شرجیل کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت محکمانہ کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
سچ بولنا جرم بن گیا، ڈاکٹر کا صحافی کے چیک اپ سے انکار۔۔
Facebook Comments