غداری کے الزامات کا سامنا کرنے والے پاکستان سے باہر صحافیوں میں سے ایک صابر شاکر نے کہا ہے کہ انہیں اپریل 2022 سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔معروف اینکر اور یوٹیوبر صابر شاکر نے اردو میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ۔۔کچھ دن پہلے ہی مجھے ایک پیغام ملا ہے کہ چپ رہو، ورنہ تمہیں مار دیا جائے گا‘‘۔ انہوں نے اپنے خلاف غداری کے مقدمے کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے انہیں براہ راست فون کیا اور دھمکیاں دیں۔ تب سے میں پاکستان سے باہر رہ رہا ہوں۔ صابر شاکر یہ مزید کہنا تھا کہ جب بھی موجودہ دور فاشزم کا خاتمہ ہوگا، اور عدلیہ آزاد ہے، وہ سب کو بتا دیں گے کہ اس نے کیسا نقصان اٹھایا ہےتاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ عسکری قیادت اس مسئلے پر توجہ دے گی اور سابق آرمی چیف کی ذاتی انتقام کی پالیسی کا خاتمہ کرے گی۔ اے آر وائی نیوز کے لیے کام کرنے والے صحافی نے کہا کہ ان کے لیے سب سے تکلیف دہ بات یہ ہے کہ وہ اپنے والدین اور خاندان سے دور پاکستان سے باہر رہ رہے ہیں۔
صابر شاکر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں۔۔
Facebook Comments