نامعلوم ہیکرز نے ممتاز صحافی اور اے آر وائی نیوز کے سابق بیورو چیف صابر شاکر کے یوٹیوب چینل کو ہیک کرلیا۔۔اور اس کا نام تبدیل کر کے ‘اے آر کے انویسٹمنٹس’ رکھ دیا لیکن اس سے پہلے اپ لوڈ کی گئی تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں۔ہیکرز تائیوان کے مسئلے کی وجہ سے موجودہ ہنگامہ آرائی کے تناظر میں ممکنہ معاشی بحران کے حوالے سے ویڈیو ٹرانسمیشن کو لائیو سٹریم کرنے میں بھی کامیاب رہے۔اطلاعات کے مطابق، چینل پر تقریباً 3,000 ویڈیوز پوسٹ کیے گئے تھے، جن کے تقریباً 1.5 ملین سبسکرائبر تھے۔ شاکر نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا، “اب تمام ویڈیوز کو حذف کر دیا گیا ہے، لیکن چینل کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور امید ہے کہ اسے جلد ہی بحال کر دیا جائے گا۔صابر شاکر کے مطابق میری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی آن لائن موجودگی کو روکنے کیلئے ان کا یوٹیوب چینل ہیک کیاگیا۔۔
![آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)