سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا تاہم خوش قسمتی سے ان کی جان محفوظ رہی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رابی نے حادثے کی تصاویر ٹوئٹر پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہاتھ ، بازو اور پاؤں پر چوٹیں آئی ہیں لیکن وہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں کہ ان کی جان محفوظ رہی ۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ ‘کیا میرے دشمنوں کو خوش ہونے کا حق نہیں۔ کل ایک چھوٹا سا ایکسیڈنٹ ہو گیا۔ میری دعا ان سب کے لیے ہے جو میرا ساتھ دیتے ہیں۔سابقہ گلوکارہ نے یہ بھی کہا کہ ‘مگر خدا ان کو بھی کبھی تکلیف نہ دے جو میرا دل دکھاتے ہیں۔ چھوٹی سی زندگی، پھر نہ میں نہ آپ۔ بس ہمارے اعمال۔

Facebook Comments