sabiq shohar ne kabhi biwi nahi samjha

سابق شوہرنے کبھی بیوی نہیں سمجھا، فضاعلی۔۔

اداکارہ، ماڈل اور میزبان فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے پہلے اور سابق شوہر نے اُنہیں کبھی بیوی سمجھا ہی نہیں تھا، البتہ اِن دونوں کے درمیان دوستی والا تعلق تھا۔اداکارہ نے حال ہی میں نجی نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے پہلے شوہر کے تلخ رویے اور کلاس میں فرق سے متعلق کھُل کر بات کی ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ  اُن کے پہلے شوہر اُن کے بہترین دوست تھے اور دونوں ایک دوسرے کو بہترین طریقے سے سمجھتے تھے لیکن اس کے باوجود اُن کی شادی زیادہ دیر نہ چل سکی، اُن کے اور  پہلے شوہر کے درمیان کوئی محبت اور عشق بھی نہیں تھا۔معروف میزبان کا بتانا تھا کہ اُن کے پہلے شوہر کا تعلق ایلیٹ یعنی اعلیٰ طبقے سے تھا، اِن کے اور پہلے شوہر کے درمیان دوستی کا تعلق تھا لیکن وہ اِنہیں اپنی بیوی نہیں سمجھتے تھے، اِن کے جذبات کا احترام نہیں کرتے تھے اور اگر  وہ گھر میں کوئی چیز تیار کرتی تھیں تو اسے کھانے کے بجائے باہر کھانا کھانے کو ترجیح دیتے تھے۔فضا علی کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ اُن کے پہلے شوہر اِنہیں پارٹی پر لے جاتے وقت کئی آرڈرز بھی دیتے تھے جیسے چشمہ لگانا اور دیگر لوازمات پورے کرنا، وہ اُن کے اچھی طرح سے اپنی کلاس میں اٹھنا بیٹھنا سکھاتے تھے مگر پھر بھی ہماری شادی نہیں چل سکی۔فضا علی کا مزید کہنا تھا کہ جب دو افراد کو لگے کہ ان کی شادی نہیں چل پائے گی تو انہیں الگ ہوجانا چاہیے۔اُن کا سابق شوہروں کے مزاج پر بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ایسے شوہر سے شادی کرنے کا کوئی فائدہ نہیں جو باہر منہ مارتا ہو، جو نہ کماتا ہو، نہ ہی عزت دیتا ہو۔فضا علی نے اس دوران اپنی دوسری شادی کی ناکامی اور طلاق لینے کے معاملے پر بات کرنے سے گریز کیا۔فضا علی نے تیسری شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب اِنہیں کوئی ایسا شخص مل جائے گا جو اُنہیں ان کی بیٹی سمیت قبول کرے تو وہ ضرور شادی کر لیں گی۔یاد رہے کہ اداکارہ فضا علی نے پہلی شادی 2007ء میں فاروق عادل سے کی تھی، جن سے ان کی بیٹی فرال بھی ہے۔اداکارہ نے پہلے شوہر سے شادی کے محض تین سال بعد ہی طلاق لے لی تھی اور بعد ازاں 2018ء میں اُنہوں نے ایاز ملک نامی کاروباری شخص سے شادی کی تھی اور شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔فضا علی کی دوسری شادی بھی کامیاب نہ ہوسکی تھی اور کچھ ہی عرصے بعد اس شادی کا اختتام بھی طلاق پر ہوا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں