sabiq shohar ko bura nahi kehti bushra ansari

سابق شوہر کو برا نہیں کہتی، بشریٰ انصاری۔۔

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ وہ سابق شوہر اقبال انصاری کو برا کہنے والوں کو منع کردیتی ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے سابق شوہر کے حوالے سے گفتگو کی۔اداکارہ نے کہا کہ میرے سابق شوہر اقبال انصاری کے بارے میں لوگ غلط بات کرتے ہیں، اخلاقی طور پر میرا فرض بنتا ہے کہ میں ایسے لوگوں کو منع کروں۔بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ میں لوگوں سے کہتی ہوں اقبال انصاری میری بیٹیوں کا باپ ہے اور وہ ایک بہت اچھا والد ہے جو ہمیشہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ کھڑا رہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے ان کے ساتھ جو بھی مسائل تھے وہ میرے تھے لیکن لوگوں کو اقبال انصاری کے بارے میں بات کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، سوشل میڈیا پر بیٹھ کر لوگ باتیں کرتے ہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور ایسی باتیں غلط ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے سابق شوہر میرے بچوں کے والد بھی ہیں اور یہ بات میں اکثر کہتی ہوں کہ بطور والد وہ بہت اچھے انسان ہیں، بیٹیوں کے معاملے میں وہ بہت اچھے ہیں، دنیا ایک طرف اور وہ بیٹیوں کے معاملے میں ایک طرف ہوتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ یہ میرا فرض بنتا ہے کہ میں اپنے سابق شوہر کے خلاف بولنے والوں سے کہوں کہ میرے سابق شوہر کے ساتھ جو میرے معاملات تھے وہ صرف میرا مسئلہ ہے، آپ کچھ نہ بولیں۔بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ میری یہ عادت نہیں ہے کہ میں مظلوم بنوں کہ میری زندگی بہت مشکل تھی، میں نے بہت صبر کیا اور مشکل وقت گزارا، میں شکایت نہیں کرتی، میں کیوں اپنے سابق شوہر کو دنیا کے سامنے برا بناؤں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں