adakara ke khilaaf muqadma khari

سابق شوہر کے میڈیا پر آنے کی پابندی کیلئے درخواست مسترد۔۔

لاہور ہائی کورٹ نے اداکارہ صوفیہ مرزا کی اس کے سابق شوہربزنس مین عمر فاروق ظہور کے میڈیا پر آنے پر پابندی عائد کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔  اداکارہ کی طرف سے عدالت عالیہ میں دی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو حکم دیا جائے کہ وہ ٹی وی چینلز کو عمر فاروق ظہور کو کوریج نہ دینے کی ہدایت کرے۔اداکارہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمر فاروق ظہور میڈیا پر آ کر جھوٹ بول رہا ہے اور ٹی وی چینلز اداکارہ کے متعلق جھوٹی خبریں نشر کر رہے ہیں۔ انہیں روکنے کے لیے پیمرا کو نوٹس جاری کیا جائے۔ صوفیہ مرزا کی اس درخواست کی سماعت جسٹس شاہد جمیل نے کی۔ انہوں نے اداکارہ کے وکیل سے کہا کہ وہ قانون کی درست شق کا حوالہ دیں، جس کے تحت خلاف ورزی ہوئی ہے اور بتائیں کہ نشر کی گئی خبر میں غلط کیاتھا۔دوران سماعت جسٹس شاہد جمیل نے اداکارہ کے وکیل پر کیس کو بلا وجہ لٹکانے اور عدالت کا وقت ضائع کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ آئندہ سماعت پر تیاری کرکے آئیں۔واضح رہے کہ صوفیہ مرزاور عمر فاروق کے درمیان 14سال قبل طلاق ہوئی تھی اور ان کے مابین دو بیٹیوں زینب عمر اور زنیرہ عمر کی حوالگی کے لیے طویل قانونی جنگ جاری ہے۔ دونوں بچیاں دبئی میں اپنے والد کے ساتھ رہتی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں