sabiq senator ne bhi pica ordenance challenge kardia

سابق سینیٹر نے بھی پیکاآرڈیننس چیلنج کردیا۔۔

سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کی سیکشن 20 کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس اطہر من اللہ پیر کو سماعت کریں گے جبکہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس کی سیکشن 20 اظہار رائے کی آزادی اور معلومات تک رسائی کے حق کی خلاف ورزی ہے۔درخواست گزار سینیٹر فرحت اللہ بابر نے مؤقف اختیار کیا کہ مجرمانہ ہتک عزت کا استعمال سیاسی اختلاف رائے اور میڈیا کی آزادی کو مجروح کرنے کے لیے کیا جاتا ہے، سیکشن 20 کے اختیارات آمرانہ ہیں جن کی جمہوری معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پیکا ترمیمی آرڈی نینس پر عدالت پہلے ہی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر چکی ہے، حکم امتناع کی متفرق درخواست میں آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔فرحت اللہ بابر نے اپنی درخواست میں سیکریٹری قانون، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی، چیئرمین پی ٹی اے اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں