sarfaraz ahmad news anchor se ulajh gaye

سابق قومی کپتان خاتون اینکر پر برس پڑے۔۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سپورٹس اینکر عالیہ رشید پر برس پڑے ۔تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سر فراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرفراز احمد پاستہ بنا رہے ہیں ۔اس پر شاداب خان نے مذاق میں کہا کہ ’ بھابھی ! آتے ہی کپتان کو کام پر لگا دیا ۔‘ حسن علی نے ویڈیو دیکھ کر سرفراز احمد کو کہا کپتان یہ والا ٹیلنٹ بتا یا ہی نہیں آپ نے !!!۔ اس پر شاداب خان نے کہا کہ اگلی بار چائے کپتان سے بنوانی ہے۔اس گفتگو میں اچانک سپورٹس اینکر عالیہ رشید نے انٹری دیتے ہوئے کہا کہ اوبھائی! ہاتھ ہولا رکھو ،پانی پلانے پر اتنا آسمان ٹوٹ پڑا تھا اب چائے بھی بنواﺅ گے ۔عالیہ رشید کے اس ٹوئٹ پر سر فراز احمد کو غصہ آگیا اور انہوں نے کہا کہ بات کیا ہو رہی ہے اور آپ کیا بات کر رہی ہیں ،پہلی بات یہ کہ آپ کو اس گفتگو میں شامل ہی نہیں ہونا چاہیے تھا کیونکہ یہا ں کرکٹ نہیں چل رہی ہے ۔سرفراز احمد نے عالیہ رشید سے کہا کہ بہتر ہے کہ آپ اپنی رائے کرکٹ پر رکھیں ، نجی معاملات میں مداخلت نہ کریں ۔شاداب خان کی فرمائش پر سرفراز احمد نے کہا کہ حاضر جناب !! ! ایک دم کڑک چائے ملے گی آپ کو ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں