sabiq ehlia ne dania shah ki video jaari kardi

سابق اہلیہ نے دانیہ شاہ کی وڈیو جاری کردی۔۔

مرحوم رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے عامر لیاقت کی مخالفت میں دیے گئے بیانات شیئر کردیے۔ ڈاکٹر بشری اقبال نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ دانیہ اور اس کی ماں کے موبائل فونز میں وڈیو موجود تھی پھر بھی سوال کہ وائرل کیسے اور کہاں سے ہوئی۔۔ تفصیلات کے مطابق بشریٰ اقبال کی جانب سے سوشل میڈیا پر دانیہ کے نجی میڈیا کو دیے گئے بیانات کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دانیہ کی جانب سے عامر لیاقت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ایک انٹرویو میں دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب عورت کی عزت پر آتی ہے وہ دوسرے کی عزت اتارنا بھی جانتی ہے۔ دانیہ نے اعتراف کیا تھا کہ ان کے پاس عامر لیاقت کی ریکارڈنگز  اور ہر قسم کے ثبوت موجود ہیں۔ایک جگہ دانیہ کا کہنا تھا کہ ’وہ ویڈیو میں نے بنائی تھی، اس ویڈیو کو بناتے وقت عامر اور میرے علاوہ کمرے میں کوئی موجود نہیں تھا ‘۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی  عامر لیاقت کی ویڈیو وائرل کیس میں دانیہ شاہ کو ویمن جیل کراچی سے ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے پیکا ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج ہے، ملزمہ دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر نے درج کروایا تھا۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں