سپریم کورٹ نے ʼسابق ایم ڈی سرکاری ٹی وی کی غیر قانونی تقرری‘ سے متعلق سال 2018ء کے مقدمے کے فیصلے میں عطاء الحق قاسمی سے تنخواہ اور مراعات کی مد میں وصول کی جانے والی مبلغ 19 کروڑ 78 لاکھ 67 ہزار 419 روپے کی واپسی کے خلاف دائر نظر ثانی کی درخواستوں پر آئندہ سماعت تک حکم امتناع جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور ٹی وی مینجمنٹ کو نوٹسز جاری کر دیے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے عطاء الحق قاسمی، سابق وفاقی وزراء محمد اسحاق ڈار، پرویز رشید اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کی جانب سے 19 کروڑ 78 لاکھ67 ہزار 419 روپے کی واپسی سے متعلق عدالت کے مرکزی فیصلے کے خلاف دائر نظر ثانی کی درخواستوں پر سماعت کی، چیف جسٹس نے درخواست گزار وکلاء سے استفسار کیا کہ آپ فیصلے پر کس حد تک نظر ثانی چاہتے ہیں؟ اسحاق ڈار اور پرویز رشید کے وکلاء نے کہا کہ ہم پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
سابق ایم ڈی پی ٹی وی کی غیرقانونی تقرری کیس،حکم امتناع جاری۔۔
Facebook Comments