سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تقرری کو منسوخ قرار دیدیا گیا ہے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے صدر مملکت کی منظوری سےباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، صدر مملکت نےلاہور ہائیکورٹ کے 18دسمبر 2017 کے فیصلے کی روشنی میں تعیناتی کے روز سے تقرری کو کالعدم قرار دیا ہے،ابصار عالم کو مسلم لیگ (ن) کے دور میں چیئرمین پیمرا تعینات کیا گیاتھا، اس سے قبل وزارت اطلاعات و نشریات نے ہائیکورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں ابصار عالم کو ملازمت سے فا رغ کر دیا تھا لیکن بعد ازاں یہ قانونی نکتہ اٹھایا گیا کہ چونکہ تقرری کا اختیار صدر مملکت کے پاس ہے اسلئے تقرری کی تنسیخ بھی صدر مملکت کا اختیار ہے لہٰذا صدر مملکت کو سمری بھیجی گئی جسے انہوں نے منظور کر لیا،انکی تقرری کے روز سے تنسیخ کی وجہ سے دوران ملازمت ملنے والی مراعات اورتنخواہوں کا تحفظ سوالیہ نشان بن جائیگا۔
Facebook Comments