معروف اداکارہ، ہدایتکارہ و ماڈل صبا قمر نے ایک بار پھر سے محبت میں گرفتار ہونے سے متعلق اعتراف کیا ہے۔اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے سبب کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے نائٹ شو میں شرکت کی۔اس دوران انہوں نے شو کے میزبان، معروف اداکار عمران اشرف کے ساتھ دلچسپ گفتگو کی جس سے دونوں فنکاروں کے مداح خوب محظوظ ہوئے۔صبا قمر کا شو کے دوران کہنا تھا کہ وہ آج کل بہت خوش ہیں۔شو کے دوران میزبان عمران اشرف کے ایک سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ہم انسانوں کو کسی دوسرے انسان کی ہمیشہ ضرورت رہتی ہے، کوئی انسان کسی کے بغیر رہ نہیں سکتا۔جس پر عمران اشرف نے مزید سوال کیا کہ اس لمحے آپ ضرورت مند ہیں یا آپ کی ضرورت پوری ہو چکی ہے۔اس سوال کے جواب میں اداکارہ صبا قمر شرما گئیں اور انہوں نے صرف ’الحمداللّٰہ‘ کے جواب ہی سے اکتفا کیا جس پر شو کے سیٹ پر موجود سب ہی فنکار اور ناظرین صبا قمر کا یہ جواب سُن کر خوش ہو گئے۔
صبا قمر نے محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف کرلیا۔۔
Facebook Comments