معروف اداکارہ صبا قمر نے کورونا ویکسین لگوا لی۔صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ویکسی نیشن سنٹر میں موجود ہیں اور ایک خاتون ویکسی نیٹر سے ویکسین لگوا رہی ہیں ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص صبا قمر سے ماسک اتارنے کا کہتا ہے جس پر وہ منع کردیتی ہیں۔اداکارہ ویکسین لگواتے ہوئے ذرا سی ڈری ہوئی بھی نظر آئیں لیکن انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو مثبت پیغام دیا۔

Facebook Comments