saba qamar ko dubai ka 10 saala rihaishi golden visa milgya

صبا قمر کو دبئی کا 10 سالہ رہائشی گولڈن ویزا مل گیا۔۔

معروف اداکارہ صبا قمر کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے 10 سالہ رہائشی گولڈن ویزا مل گیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے صبا قمر نے گولڈن ویزے کے اجراء پر اماراتی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے انسٹا پوسٹ میں چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں یو اے ای کی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے مجھے گولڈن ویزے سے نوازا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ آپ لوگوں نے اپنے دروازے میرے لئے کھول دیئے اس پر آپ کا جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے۔انہوں نے قانونی تعاون فراہم کرنے والی کمپنی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کی پیشہ ورانہ ماہرت نے اس عمل کو آسان اور ہموار بنا دیا۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایوارڈ سے نوازے جانے والے پاکستانی ستاروں کی فہرست میں یاسر حسین، اقرا عزیز، مومل شیخ، فخر عالم اور مایا علی سمیت دیگر کئی فنکار بھی شامل ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں