اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا کے ذریعے ملنے والی دھمکیوں کے بعد سکیورٹی خدشات کے باعث اپنی مصروفیات محدود کر دی ہیں اور ان دنوں وہ زیادہ تر وقت اپنے گھر پر ہی گزار رہی ہیں۔بلال سعید اور صبا قمر خلاف مسجد وزیر خان میں شوٹنگ کرنے پر تھانہ اکبری گیٹ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ،دونوں نے سکیورٹی خدشات کے باعث عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کررکھی ہے ۔اداکارہ کے قریبی ذرائع کاکہناہے کہ صبا قمرکو سکیورٹی خدشات ہیں اور وہ اپنے دوستوں سے اس کا اظہاربھی کررہی ہیں ۔
Facebook Comments