لاہور کی مسجد وزیر خان میں گانے کی عکس بندی اور رقص کے کیس میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے مجسٹریٹ کے روبرو بریت کی درخواست دائر کردی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ کرنے کے کیس پر سماعت کی۔عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کو فرد جرم کے لیے طلب کر رکھا تھا، تاہم دونوں پیش نہ ہوئے۔ملزمان کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی جانب سے بریت کی درخواست پر عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

Facebook Comments