لاہور کی ضلع کچہری میں مسجد وزیر خان میں ڈانس کرنے اور ویڈیو بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔۔ عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کو نوٹس جاری کر کے 8 ستمبر کو طلب کر لیا ، ملزموں پر مسجد کی بے حرمتی کا الزام ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ پیشی پر اداکارہ صبا قمر کا مسجد وزیر خان میں رقص کرنے کے مقدمے کا فوری چالان طلب کیاگیا تھا۔۔۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر لاہور نے ڈی ایس پی سٹی کو ہدایات جاری کیں۔۔ احکامات جاری کئے گئے کہ ایک سال سے اداکارہ صباء قمر کا چالان زیر التوا ہے ۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رائے مشتاق نے مزید احکامات جاری کئے کہ تھانہ اکبری گیٹ فوری اداکارہ صباء قمر کا چالان عدالت میں جمع کر ائے ۔ اداکارہ صباء قمر نے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے ۔

Facebook Comments