معروف اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ اپنے پروفیشنل کام کے دوران صرف کام پر توجہ دیتی ہوں اس لئے ساتھی مغرور سمجھتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں صبا قمر نے انکشاف کیا کہ ان کے بہت سے ساتھی اداکار انہیں مغرور سمجھتے ہیں کیونکہ وہ فلم یا ڈرامے کی شوٹنگ کے دوان الگ وینیٹی وین کا مطالبہ کرتی ہیں اور کسی کے ساتھ کمرہ شیئر نہیں کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ جب فلم کی شوٹنگ ہورہی ہوتی ہے تو وہ اس دوران کوئی بدمزگی یا لڑائی نہیں چاہتی جو کاسٹ اور عملے کے تعلقات خراب کرے اور بالآخر فلم کے حتمی مراحل کو متاثر کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات اکثر ساتھی فنکار نہیں سمجھتے تاہم انہیں امید ہے کہ وہ یہ بات جلد سمجھ جائیں گے۔ صبا کا کہنا تھا کہ وہ الگ وینیٹی وین کا مطابلہ اسی لیے بھی کرتی ہیں کیونکہ پورے تسلسل اور توجہ کے ساتھ اپنی سکرپٹ پر دھیان دیں سکیں، اس لیے وہ ساتھی اداکاروں سے فضول گپ شپ نہیں کرتیں۔