shohrat se khofzada hoti hu

ساتھی فنکاروں سے دوستیاں عام بات ہے، ہانیہ عامر۔۔

معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ زندگی بہت مختصر ہے اس لئے اسے بھرپور انداز میں گزارنا چاہئے۔ ایک انٹرویو میں ہانیہ عامر نے کہا کہ شوبزکی دنیامیں ساتھی فنکاروں کے ساتھ دوستیاں عام سی بات ہوتی ہے لیکن اسے میڈیا پر لا کر نئے نئے رنگ دے دیئے جاتے ہیں جو نامناسب بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی بہت چھوٹی ہے جو لمحہ یا دن آپ جی رہے ہیں یہ آپ کی زندگی کا آخری لمحہ بھی ہو سکتا ہے اس لئے ایک حد کے اندر رہ کراسے بھرپور انداز میں گزارنا چاہئے۔ایک سوال پر ہانیہ نے کہا کوشش کریں کبھی کچھ غلط نہ بولیں، نہ سوچیں نہ کسی کے ساتھ کچھ غلط کریں۔ جس سے بھی ملیں اچھے طریقے سے ملیں، چاہے کوئی آپ کے ساتھ کیسا بھی رویہ رکھتا ہو۔ انہوں نے کہا میرا ہمیشہ سے یہی خیال رہا ہے کہ اپنے کام کے ذریعے لوگوں کو متاثر کروں اور خواتین کے مضبوط اور بااختیار کردار دکھاﺅں۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں