saat soniye members keliye plots jald mumkin bannae ka aelan

سات سو نئے ممبران کیلئے پلاٹس  کی الاٹمنٹ جلد ممکن بنانے کا اعلان۔۔

 کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس قائم مقام صدر رشید میمن کی صدارت میں منعقد ہوا،اجلاس میں سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد،خزانچی احتشام سعید قریشی، جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف،اراکین گورننگ باڈی شمس کیریو ، نواب قریشی،مونا صدیقی، شازیہ حسن،شعیب احمد، نور محمد کلہوڑو اور رانا جاوید عمران کی شرکت۔اجلاس میں کراچی پریس کلب کے700 نئے  ممبران کے پلاٹس کی الاٹمنٹ سمیت صحافی کالونیوں کی ترقیاتی اسکیموں پر کام تیز کرنے اور ایم ڈی اے سے پیمنٹ فارمولا جلد از جلد طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں پریس کلب میں نئے منصوبے شروع کرنے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر عبد الرشید میمن نے کہا کہ ہم اپنے سینئیرز اور اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے ہمیں اتنی بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا، ہم اپنے 700نئے ممبرز کے لئے پلاٹس کی الاٹمنٹ کو ممکن بنائیں گے اور صحافی کالونیوں کی آباد کاری کے لئے کوشش کریں گے،ہم کراچی پریس کلب کو پاکستان اور دنیا کا اچھا پریس کلب بنائیں گے انہوں نے سابقہ گورننگ باڈی کو مثالی کارکردگی پر خراج تحسین بھی پیش کیا،سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد  نے کہاکہ دی ڈیموکریٹس کی گذشتہ 14 سال سے جاری کامیابیوں کی وجہ ہمارے منتخب نمائندوں کی بے مثال کارکردگی ہے جس بنیاد پر ہر سال کلب اراکین ان پر اعتماد کرتے ہیں۔ہم اس سال بھی اراکین اور انکے اہل خانہ کے لئے فلاح و بہبود کے منصوبوں اور صحافی کالونیوں کے ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ اجلاس میں الیکشن کمیٹی کو کامیاب الیکشن کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور کراچی پریس کلب کے سالانہ مجلہ کے اجراء پر ایڈیٹر نوید عباس اور شہر بانو سمیت تمام ادارتی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا،گذشتہ دنوں انتقال کر جانے والے کراچی پریس کلب کے اراکین اور اراکین پریس کلب کے انتقال کر جانے والے عزیز و اقارب کے ایصال ثواب کے لئے جلد تعزیتی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں