ptv qaaseedago ban chuka hai

سات اینکر رکھے، اڑتیس افراد کو نکالا گیا۔۔

چیئرمین  سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں فواد چودھری نے  موجودہ حکومت میں  پی ٹی وی میں نوکریاں دینے سے متعلق تحریری جواب سینیٹ میں جمع کرا دیا۔ فواد چودھری نے اپنے تحریری جواب میں کہا کہ یکم جولائی  2018 سے 30 جون 2021 تک  پی ٹی  وی سے 38 افراد کی ملازمت ختم ہوئی،  10 افراد جو جعلی سرٹیفکیٹ اور ڈگریوں کے باعث ملازمت سے فارغ کیا گیا، 20ملازمین کو تادیبی کارروائی اور 8 افراد کو ناقص کارکردگی پر برطرف کیا گیا۔اپنے تحریری جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ اسی عرصے میں 61 افراد کی مختلف نشستوں پر تقرریاں کی گئیں جن میں  سات اینکرز، 12 پروفیشنلز، عارضی بنیادوں پر 37 اور یومیہ اجرت پر 3 تقرریاں کی گئیں۔فواد چودھری نے کہا کہ سرکاری ٹی وی پر دیگر میڈیا چینلز سے مسابقت کیلئے تقرریاں کی گئیں۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں