معروف اداکارہ و گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی زندگی سے متعلق بتایا کہ ان کی پہلی شادی کی ناکامی کی وجہ ان کی ساس تھیں ۔نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں حدیقہ کیانی نے اپنی پہلی شادی اور اس کی ناکامی سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ ان کی پہلی شادی مکمل طور پر ارینج میرج تھی ، 90 کی دہائی میں ان کے پہلے شوہر ان کی ویڈیو بنا رہے تھے ، یہیں وہ میری محبت میں گرفتار ہوئے اور پھر ہم دونوں کے مشترکہ دوست کے ذریعے یہ رشتہ طے پایا۔گلوکارہ کے مطابق ان کی شادی کی ناکامی کی وجہ ان کی ساس تھیں جنہیں حدیقہ کی موسیقی ناپسند تھی ، ہم دونوں قریب ساڑھے پانچ سال کا عرصہ ساتھ رہے ، اس دوران چھوٹی چھوٹی باتوں پر چپقلش ہوتی رہی اور پھر ایک روز علیحدگی کا فیصلہ ہو گیا ۔ حدیقہ کیانی نے بتایاکہ جب ہماری منگنی ہو گئی تو بھی میں زیادہ خوش اور مطمئن نہیں تھی جس پر میرے منگیتر نے خودکشی کی کوشش کی جس پر میں نے اس سے شادی کا فیصلہ کیا کہ جو شخص میرے لئے خود کو مار نے کی کوشش کر سکتا ہے وہ کتنا خیال رکھے گا اور میں نے شادی کر لی ، یہی میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی ۔شادی کے پہلے دن سے علیحدگی تک میں نے اس شخص کو خوش رکھنے کی بہت کوشش کی مگر ہم علیحدہ ہو گئے ۔حدیقہ کیانی نے بتایا کہ علیحدگی کے بعد بھی میں اس شخص کی منتظر رہی کہ اسے معاف کر سکوں لیکن بد قسمتی سے معاملات مزید بگڑتے چلے گئے ۔
