saarhe teen crore ki following wala facebook page band karne par ghor

ساڑھے تین کروڑکی فالونگ والا فیس بک پیج بند کرنے پر غور۔۔

امریکہ کی ملٹی نیشنل ’کافی کمپنی ‘ سٹاربکس نے نفرت انگیز کمنٹس سے تنگ آ کر اپنا فیس بک پیج بند کرنے پر غور شروع کر دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اسٹاربکس کو فیس بک پیج پر ساڑھے 3کروڑ لوگوں نے فالو کر رکھا ہے ، جہاں وہ گاہے اپنی مصنوعات کی تشہیر کرتی ہے۔ کمپنی اس تشہیر کے ساتھ فیس بک پیج کے ذریعے بی ایل ایم احتجاج اور ایشیائی باشندوں کے خلاف امریکہ میں پائی جانے والی نفرت جیسے مسائل پر بھی پوسٹس کرتی رہتی ہے، جس پر کمپنی کو خود بھی لوگوں کی طرف سے نفرت انگیز روئیے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اپنے پیج پر ہر پوسٹ کے نیچے بے شمار نفرت انگیز کمنٹس ہوتے ہیں، جنہیں روکنے میں فیس بک بری طرح ناکام ہو چکا ہے لہٰذا سٹاربکس کی انتظامیہ نے اس مسئلے سے مستقل نجات کے لیے اپنا فیس بک پیج ہی بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ سٹاربکس نے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر بھی کئی پوسٹس کی تھیں، جن پر سفید فام انتہاءپسندوں کی طرف سے کمنٹس میں کمپنی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ایسی ہی ایک پوسٹ میں کمپنی کی طرف سے کہا گیا تھا کہ ”ہم اپنے ایشیائی، ایشیائی امریکی اور پیسفک آئی لینڈر پارٹنرز، ملازمین اور کسٹمرز کے ساتھ کھڑے ہیں جنہیں اس وقت ملک میں جاری نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان کے خلاف پرتشدد حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کل جارجیا میں ہونے والی فائرنگ ایک خوفناک سانحہ اور نفرت کی نئی مثال ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں