youtube shorts ke daurania mein izafa

سال رواں کون سا یوٹیوب چینل زیادہ دیکھا گیا؟

خصوصی رپورٹ۔۔

آن لائن ویڈیو کے سب سے بڑے پلیٹ فارم یوٹیوب نے 2022 کی مقبول ترین ویڈیو، یوٹیوبر کے چینل اور اشتہارات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ تاہم یہ رحجانات صرف امریکہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس میں گیمنگ سے وابستہ چینل ٹیکنو بلیڈ کی ایک ویڈیو اول نمبر پر رہی جس میں ان کے والد کی کینسر سے موت سے قبل آخری پیغام دکھایا گیا تھا، اس ویڈیو کو 8 کروڑ 70 لاکھ افراد نے دیکھا تھا۔دوسری ویڈیو آسکر ایوارڈ کے اس ناخوشگوار واقعے کی ہے جس میں وِل اسمتھ نے کرِس راک کو تھپڑ مارا تھا، اس کے علاوہ گیمنگ کے انفلوئنسرز کی ویڈیوز بھی بہت مقبول ہوئیں کیونکہ اس سال لوگوں نے ویڈیو گیمز میں غیرمعمولی دلچسپی کا اظہار کیا۔تاہم گزشتہ برس کی طرح مسٹر بیسٹ کا چینل سب سے آگے رہا جن کے سبسکرائبر کی تعداد 11 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ہے، اس کے علاوہ نیش ایل ایم اے او، ایئر ریک، ریان ٹراہان اور برینٹ ریویرا کے چینل ٹاپ ٹین میں شامل رہے۔

رواں سال اہم ترین یوٹیوبرز نے کئی چیلنجز قبول کئے اور ان کی ویڈیوز بنا کر پوسٹ کیں جن میں ایک درجہ سینٹی گریڈ کی سردی میں پورا دن گزارنا یا میٹا ورس میں 24 گھنٹے رہنے جیسے کام شامل تھے۔اس کےعلاوہ یوٹیوب نے مقبول ترین مارکیٹنگ اور اشتہارات کا ذکر بھی کیا جن میں ایمیزون، مصر ٹیلی کام، ایپل، ہونڈائی ورلڈ وائڈ، ایچ بی او میکس اور نیٹ فلکس شامل ہیں، یوٹیوب کے مطابق سال 2022 بہت دلچسپ تھا جسے ایپ پر دیکھا گیا تھا، اس رحجان کو دیکھ کر یوٹیوبر اور کمپنیاں اپنی حکمتِ عملی وضع کرسکتے ہیں۔(خصوصی رپورٹ)۔۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں