saahafi qatal case qaatil ko 4 baaar sazae mout ki saza

صحافی قتل کیس، قاتل کو 4بارسزائے موت کی سزا۔۔

چارسدہ میں صحافی قتل کیس میں آخرکار سات سال بعد انصاف ہو ہی گیا۔۔ایڈیشنل سیشن جج چارسدہ کی عدالت نے صحافی قتل کیس کے مجرم ارشد جمال کو چار بار سزائے موت کی سزا دینے کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے واردات میں اسلحہ فراہم کرنے والے دوسرے مجرم سکندر خان کو تین سال قید کی سزا سنائی۔تفصیلات کے مطابق مجرم نے 30 اکتوبر 2018 کو فائرنگ کرکے صحافی احسان شیرپاؤ سمیت چار افراد کو قتل کیا تھا۔ صحافی احسان شیرپاؤ کو اپنے گھر کے سامنے 30 اکتوبر 2018 کو اپنے چچازاد بھائی ارشاد جمال نے پہلے اپنے گھر میں اپنی والدہ ، بھابھی اور بھتیجا کو قتل کردیا تھا جبکہ گھر سے باہر نکل کر صحافی احسان شیرپاؤ کو گھر کے سامنے گولیوں کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا تھا۔واقعے کے فوراً پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کچھ ہی دنوں میں مجرم ارشد جمال کو گرفتار کرلیا، 6 سال مسلسل عدالتی کارروائی کے بعد ایڈیشنل سیشن جج چارسدہ کی عدالت نے صحافی قتل کیس کے مجرم ارشد جمال کو چار بار سزائے موت دی۔عدالت نے واردات میں اسلحہ فراہم کرنے والے دوسرے مجرم سکندر خان کو تین سال قید کی سزا سنائی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں