سندھ پولیس کے سابق پولیس اہلکار نے واٹس ایپ گروپس کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا۔۔ درخواست گزار غلام عباس نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) وفاقی و صوبائی حکومت، ڈی جی ایف آئی اے ، ڈائریکٹر پی ٹی اے ، ایف آئی اے سائبر کرائم، آئی جی سندھ اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ملیر میں اعلیٰ حکام کو گٹکا مافیا کے خلاف شکایت کی تھی جس کے بعدگٹکا مافیا نے جعلی صحافیوں کے ساتھ مل میرے خلاف واٹس ایپ گروپوں میں جھوٹی خبریں چلائیں جبکہ اس کے بچوں کی تصاویر تک لگا کر واٹس ایپ گروپوں میں پھیلائی گئی جس سے اس کے پورے خاندان کی عزت خراب کی گئی، ہمیں ذہنی اذیت کا سامنا ہے ۔
Facebook Comments