saabiq justice or anchor person mein tu tu mein mein

سابق جسٹس اور اینکرپرسن میں توتومیں میں۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج، شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے سنیئر صحافی ارشد شریف کامقدمہ لڑنے کے اعلان کے بعد سابق بیورو کریٹ اور اینکر پرسن اوریا مقبول جان اور شوکت عزیز صدیقی کے درمیان سوشل میڈیا پر تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہواہے ،اتوار کے روز اوریا مقبول جان نے شوکت عزیز صدیقی کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا ایمان ہے جس نے انہیں تقویت دی اوراب وہ ارشد شریف کا مقدمہ لڑنے کے لیے صف بستہ ہو گئے ہیں،انہوں نے مزید لکھا ہے کہ جب وہ ہائی کورٹ کے جج تھے تو عاصمہ جہانگیر سمیت سب سیکولر ان کے خلاف بولتے تھے، آج بھی اسی ٹولے کے وزیر قانون اور اس کی لیگل ٹیم سے ان کا مقابلہ ہو گا، اللّٰہ انہیں استقامت دے اور نصرت عطا فرمائے،جس پر شوکت عزیز صدیقی نے بھی سوشل میڈیا پر ہی جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اوریا مقبول صاحب، میں نے آپ کی زیر نظر ٹوئٹ ابھی دیکھی ہے جو کہ باعث حیرت ہے، 21 جولائی 2018 کی میری تقریر کے بعد آپ نے جس طرح کی ہرزہ سرائی کی تھی؟ وہ مْجھے یاد ہے ۔چونکہ اْس وقت آپ طاقتور حلقوں کے کارندہ خاص ہونے کی بنا ء پر غرور میں مبتلا تھے،لیکن میں آپ کو یہ حق نہیں دیتا کہ آپ میرے ایمان و معاملات پر کوئی تبصرہ کریں، مجھے اگر آپ میں اور عاصمہ جہانگیر میں انتخاب کرنا پڑے؟ تو آپ میرا انتخاب ہرگز نہیں ہوں گے، میں نے ساری زندگی حق گوئی کے ساتھ گزاری ہے، حق و دانش فروشی میں نہیں؟ جس پر اوریا مقبول جان نے دوبارہ لکھا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ اللّٰہ آپ کا انجام عاصمہ جہانگیر کے ساتھ کرے، آپ کی جس تقریر پر میں نے گفتگو کی تھی وہ آپ نے ایک پارٹی کی محبت میں کی تھی، اگر آپ واقعی حق پر قائم رہنے والے ہوتے تو آج بھی ویسی تقریریں کرتے نظر آتے، اللّٰہ آپ کو مسلسل حق پر چلنے کی توفیق دے، اوریا مقبول جان نے ایک اخبار کی پرانی خبر کا لنک بھی شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شوکت عزیز صدیقی صاحب! اگر آپ اتنے مسلسل حق گوء ہوتے تو آپ قادری کی پھانسی کی توثیق نہ کرتے، بلکہ اس بینچ سے ہی علیحدہ ہو جاتے، آپ نے تو رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے اتنی بھی محبت نہیں دکھائی ؟جتنی آپ نے نواز شریف سے دکھا دی ہے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں