سال 2019 میں اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ کی سڑک پر رکشہ چلاتے ویڈیو انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی۔شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے والی رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سڑک پر رکشہ چلارہی ہیں۔رابی پیرزادہ کو یوں سڑک پر رکشہ چلاتے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے۔سابقہ گلوکارہ کے مطابق یہ رکشہ اُن کے فاؤنڈیشن کا پہلا رکشہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی خوشی کو اظہار کرنے کے لیے سڑک پر رکشہ چلا رہی ہیں۔رابی پیرزادہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمداللّہ ہماری فاؤنڈیشن کا پہلا رکشہ، کبھی اپنی مرسڈیز چلا کر اتنی خوشی نہیں ہوئی جتنی اس کی ہے، اللّہ ہمیں اور ہمت اور استطاعت دے لوگوں کی مدد کی۔واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد مصوری کو اپنا ذریعۂ معاش بنالیا ہے، اس کے علاوہ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔
