سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم عامر لیاقت حسین کی بیوی دانیا شاہ کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست دائر کردی گئی۔دانیا شاہ کے خلاف سائبر کرائم میں تحریری شکایات مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اور بیٹی دعا نے جمع کرائی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عامر لیاقت کی موت کی وجہ دانیا شاہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل کرائی گئی ویڈیوز ہیں۔درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ دانیا شاہ کے خلاف سائبر کرائم کی کارروائی شروع کی جائے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بشریٰ اقبال نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وہ ایف آئی اے سائبر کرائم میں ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ اور ان کی والدہ کے خلاف درخواست جمع کرانے جارہی ہیں۔درخواست کی نوعیت اور متن کے حوالے سے عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ نے تفصیلات نہیں بتائیں البتہ دو روز قبل ہی اپنی ایک اور ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا تھا کہ ۔۔ایسی بھی کیا پیسے کی لالچ کہ جان مال عزت سب کھا جاؤ کسی انسان کا۔ وہ بھی جھوٹ اور الزامات کی بنیاد پر۔ دنیا کی عدالت میں انسان کتنے ہی جھوٹ بول لے لیکن اللہ کی عدالت میں زبان نہیں اعضاء بولیں گے، وہاں جب سی سی ٹی وی چلیں گے تو کوئی راہ فرار نہیں ملے گی۔اپنی اس ٹوئٹ میں انھوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ یہ کس کے لیے لکھا گیا ہے اور کون ایسا کر رہا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس میں امکان ظاہر کیا تھا کہ عامر لیاقت کی پہلی بیوی کی مخاطب دانیہ شاہ ہیں۔خیال رہے کہ عامر کی لیاقت نے تیسری شادی 18 سالہ دانیہ شاہ سے کی تھی اور چند دنوں بعد ہی دونوں کے درمیان اختلافات سامنے آئے تھے اور سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی ایک انتہائی نازیبا ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔جس کے چند روز بعد ہی عامر لیاقت اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے۔ اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا یہ ویڈیو کس نے وائرل کی تھی۔یاد رہے کہ عامر لیاقت نے پہلی شادی بشریٰ اقبال سے کی تھی جو 20 سال سے زائد عرصے تک چلی اور پھر طلاق ہوگئی۔ دوسری شادی طوبیٰ انور سے کی۔ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کرنے پر طوبیٰ انور نے بھی خلع لے تھی۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)