لاہور پریس کلب میں رشین لینگویج کورس کے پہلے کامیاب بیچ کے شرکاءمیں اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں صدر اعظم چوہدری ، سینئرنائب صدر شاداب ریاض ، نائب صدر ظہیر احمد بابر، سیکرٹری عبدالمجید ساجد ، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد، ممبر گورننگ باڈی نفیس احمد قادری، رشین لینگویج کورس کے انسٹرکٹر امتیازالحق، لینگویج کورس کے کوآرڈینیٹر عامر سہیل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹراشرف نظامی اور ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر صدر اعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہاکہ پاکستان دنیا کا خوبصورت ترین ملک ہے جسے قدرت نے بے پناہ قدرتی حسن سے مالامال کیا ہے ،پاکستان کو دنیا میں اس اندازمیں پیش کیاجاناچاہیے جس سے یہاں کی سیاحت کو فروغ حاصل ہو اور اس کے لئے لازم ہے کہ ملک میں مقامی طورپر دوسرے ممالک کی زبانوں کو سیکھنے کے لئے ماحول سازگار ہوتاکہ وہ سیاحوں کو پاکستان کے ماحول کو سمجھنے میں آسانی ہو اور اسی مقصد کے تحت لاہور پریس کلب میں چینی زبان کورس کے بعد رشین لینگویج کورس کا بھی اہتمام کیا گیا اور ہمیں امید ہے کہ اس کورس میں شامل تمام افراد بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ملک و قوم کے لئے بہترین خدمات سرانجام دیں گے اور اس تمام کورس کے انعقاد و انتظام میں ہم رشین فیڈریشن کے تعاون کے مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جلد ہی رشین لینگویج کورس کے دوسرے راﺅنڈ کابھی آغاز کردیاجائے گا۔تقریب میں اس بات کا بھی اعادہ کیا گیاکہ پاک روس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا قیام بھی جلدعمل لایاجائے گا۔ انھوں نے انسٹرکٹر امتیازالحق اور کوآرڈینیٹرعامرسہیل کو رشین لینگویج کورس میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر رشین لینگویج کورس میں شرکاءمیں اسناد تقسیم کی گئیں۔