rubi anam ki tabeyat ab sambhalne lagi

روبی انعم کی طبیعت اب سنبھلنے لگی۔۔

اسٹیج اداکارہ اور نیونیوزکے مشہور پروگرام خبریار میں آفتاب اقبال کی ٹیم کی اہم رکن  روبی انعم کی طبیعت سنبھلنے لگی، پی آئی سی میں اینجیو گرافی ہوئی اور ان کے دل میں سٹنٹ ڈال دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سٹیج ڈراموں کی معروف اداکارہ روبی انعم کو گزشتہر وز دل کادورہ پڑنے پر انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں داخل کرایا گیا تھا ۔ ڈاکٹروں نے اداکارہ کو ابتدائی طبی امداد اور ٹیسٹ کے بعد انہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا تھا ۔اس دوران اداکارہ روبی انعم کے شوہر گلوکار اظہر اقبال بٹ نے پرستاروں سے روبی انعم کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی تھی۔تاہم آج معروف سٹیج اداکارہ روبی انعم کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اینجیو گرافی ہوئی ہے جس کے بعد ان کے دل میں ایک اور سٹنٹ ڈال دیا گیا۔سٹیج اداکارہ کے شوہر اظہر اقبال بٹ کا کہنا ہے کہ میری اہلیہ روبی انعم اب ہوش میں ہیں اور پہلے سے بہت بہتر ہیں۔ سبھی سے روبی انعم کے لئے دعا کی اپیل کرتا ہوں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں