pemra ka jhukao malikan ki taraf

روزنامہ پاکستان کااپنے فوٹوگرافر کے خلاف کیس خارج۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے روزنامہ پاکستان کی اپنے سابقہ فوٹو گرافر کے خلاف معاوضہ کی درخواست خارج کردی۔۔آئی ٹی این ای فیصلے کے مطابق روزنامہ پاکستان کے فوٹوگرافر کو چھ لاکھ روپے اداکرنے کا حکم ۔۔روزنامہ پاکستان کے سردار خان نیازی کی آئی ٹی این ای کے فیصلے کے خلاف اپیل مستردکردی گئی۔۔ فوٹو گرافر سید طاہر حسین کاظمی نے چھ سال کے بقایاجات کے روزنامہ پاکستان کے خلاف کیس دائر کر رکھا تھا۔۔آئی ٹی این ای میں 2012 سے 2014  تک پھر سات سال بعد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔۔آئی ٹی این کا فیصلہ ہے 2006 سے 2012 کے دورانیے کے ویج بورڈ ایوارڈ کے چھ لاکھ ادا کئے جائیں۔۔روزنامہ پاکستان کے وکیل نے فوٹوگرافر کو اپنا ملازم ماننے سے انکار کردیا۔۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ۔۔یہی تو مسئلہ ہے اس کے اثرات بنیادی حقوق پر بھی ہوتے ہیں، آرٹیکل 19 اور 19 اے بھی ہمارے مدنظر ہے ، یہ سارے ملازمین آپ ہائیر ہی اس طرح کرتے ہیں کہ بعد میں پتہ ہی نا چلے ، اگر میڈیا ملازمین کی سیکورٹی نہیں ہو گی تو آزاد اظہار پر بھی حرف آتا ہے ، چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ آئی ٹی این ای کا کیا حال ہے وہ تو آپ کو پتہ ہی ہے، عدالت نے روزنامہ پاکستان کے وکیل سے استفسار کیا کہ۔۔ آپ نے ان کو تجربے کا لیٹر دیاتھا؟ وکیل نے بتایا کہ وہ صرف یونین کے لئے ہم نے دیا تھا۔۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ۔۔یہ کیسا ذمہ دارانہ کام ہے آپ نے لیٹر دے دیا کہہ رہے ہیں آپ کا ملازم ہی نہیں ،عدالت نے روزنامہ پاکستان کی آئی ٹی این ای فیصلہ کے خلاف درخواست خارج کردی

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں