روزنامہ ”جسارت ” کے نیوز ایڈ یٹر، کراچی پر یس کلب اورکے یو جے کے سینئر ر کن توصیف جاوید کو لیاقت آ باد کے علاقے میں اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا،کراچی پریس کلب نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ ، جمعرات کی درمیانی شب روزنامہ ”جسارت ” کے نیوز ایڈ یٹر، کراچی پر یس کلب اورکے یو جے کے سینئر ر کن توصیف جاوید اپنے دوست طلحہ احمد خان کے ساتھ تھانہ سپر مار کیٹ کی حدود میں لیاقت آ باد نیر نگ سینما کے قر یب بینک الحبیب کے اے ٹی ایم سے ر قم نکلوا کر موٹر سائیکل پر گھر جانے کے لیے روانہ ہو ہی ر ہے تھے کہ اچانک سے ایک تیز ر فتار مو ٹر سائیکل آ کر رکی، جس پر 2 نامعلوم افراد سوار تھے، مو ٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھا ایک شخص اترا اور اسلحہ کے زور پر توصیف جاوید اور طلحہ احمد خان سے موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ، اوریجنل شناختی کارڈ اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد تھانہ سپر مارکیٹ میں واقعہ کی درخواست جمع کرادی گئی ہے۔دریں اثنا کراچی پریس کلب نے صحافی توصیف جاوید کو لوٹنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاہے ۔
روزنامہ جسارت کے نیوز ایڈیٹر لٹ گئے
Facebook Comments