azadi sahaafat ka aalmi din

روزنامہ جنگ اور دی نیوز میں تنخواہوں میں تاخیر پر اظہار تشویش

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے جنگ گروپ میں تنخواہوں کی ادائیگی میں ایک دفعہ پھر تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور جنگ گروپ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ کے یو جے کے صدر شاہد اقبال اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ گروپ اس وقت ملک میں سب سے ریونیو کمانے والا میڈیا ہاوس ہے جس کے چینل اور اخبارات کی ماہانہ آمدنی ایک ارب روپے سے زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود روزنامہ جنگ اور دی نیوز میں ملازمین کو تنخواہیں وقت پر ادا نہیں کی جارہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں روزنامہ جنگ اور دی نیوز میں تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے۔ جنگ کی انتظامیہ کو اس بات کا خیال ہونا چاہیے کہ آج اگر جنگ گروپ ملک کا سب سے بڑا میڈیا ہاوس ہے تو یہ جنگ اور دی نیوز کے کارکنوں کی انتھک محنت سے ہی ممکن ہوا ہے ایک اخبار سے دو اخبار اور دو سے کئی اخبارات اور پھر چینلز تک کا سفر جس زیرو سے شروع ہوا ہے اسے نظرانداز کرنا ایک غلط عمل ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ گروپ نے خسارے کا دعوی کرکے 2018 میں یک جنبش قلم کئی سو ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کیا لیکن آج میڈیا انڈسٹری کے حالات 2018 کے مقابلے میں بہت بہتر ہیں لیکن اس کے باوجود جنگ گروپ کی انتظامیہ کی ۔جانب سے ملازمین کو کئی کئی ماہ تک تنخواہوں سے محروم رکھنا ظلم اور زیادتی کے مترادف ہے۔ ایک طرف کئی سالوں سے ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے اور دوسری طرف مہنگائی کے اس دور میں ان کی رہی سہی تنخواہ بھی وقت پر ادا نہیں کی جارہی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو وقت پر تنخواہیں ادا نہ کرنا ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور جنگ گروپ ہی نہیں دیگر میڈیا ہاوس بھی یہ جرم کررہے ہیں کے یو جے نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور جنگ گروپ سمیت تمام میڈیا ہاوسز کو ملازمین کی تنخواہیں وقت پر ادا کرنے کا پابند کریں۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں