Roznama Dunya Closed in Gujranwala

گوجرانوالہ میں روزنامہ دنیا بند

گوجرانوالہ میں روزنامہ دنیا اور دنیا نیوز کا بیوروآفس حتمی طور پر بند کردیا گیا ،  55 میں سے 44 ملازمین کو فارغ کردیا گیا جن میں اینکرپرسن سہیل احمد عزیزی کے بڑے بھائی ڈاکٹر جاوید اکرم بھی شامل ہیں جوکہ گوجرانوالہ میں گزشتہ 5 سال سے دنیا ٹی وی کے بطور بیوروچیف اور روزنامہ دنیا کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر کام کررہے تھے۔ دنیا میڈیا گروپ انتظامیہ کی طرف سے دو افسران وقارالدین اور تسنیم عارف گوجرانوالہ بیورو پہنچے، بلڈنگ کے مالک سے کنٹریکٹ ختم کرنے کا اعلان کیا جنہیں تین لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دیاجارہا تھا۔۔ اخبار کیلئے دوہزار بارہ میں اسی بلڈنگ میں امریکا سے امپورٹ جدید پریس لگایاگیاتھا جسے اگلےپندرہ روزمیں اکھاڑلیاجائے گا۔۔فارغ کئے گئے اسٹاف کو ایک ایک ماہ کی تنخواہ بھی ایڈوانس دی گئی ہے۔۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں