roznama awam ke mutasira mulaazimeen ke case ka faisla mehfooz

روزنامہ عوام کے متاثرہ ملازمین کے کیس کا فیصلہ محفوظ۔۔

  جنگ گروپ کے اخبار روزنامہ عوام کی برطرف ملازمین کا آئی ٹی این ای میں دائر کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا اسلام آباد میں چیئرمین ائی ٹی این ای شاید محمود کھوکھر  نے کیس کی سماعت کی اور گزشتہ کئی سالوں سے چلنے والے کیس کا بلاآخر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کی موجودہ قیادت صدر طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری جنرل مظہر عباس امتیاز خان فاران اور جاوید چوہدری  نے عوام اخبار کے متاثرہ ملازمین کے کیس کا جلد سے جلد فیصلے کے لیے اپنا کردار ادا کیا ملازمین عوام اخبار کے کے یو جے قیادت پر اعتماد پر مشکور ھیں پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل ارشد انصاری  اور آر ائی یو جے کے صدر طارق ورک ،جنرل سیکرٹری آصف شیر چودری نے بھی عوام اخبار کے ملازمین کے معاملے کو بھرپور انداز میں اٹھانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلسِ عاملہ روزنامہ عوام کی ملازمین کو اس موقع پر مبارکباد پیش کرتی ہے جنہوں نے جہد مسلسل سے اپنا کیس لڑا اور اتحاد کا مظاہرہ کیا عوام اخبار کے متاثرین کے ساتھ دی نیوز ایمپلائز یونین کے سیکرٹری دارا ظفر کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے مشکل حالات کے باوجود عوام کے ملازمین کی ہر طرح سپورٹ کی اج کا دن اظہار تشکر کے طور پر منایا جائے کراچی یونین آف جرنلسٹس میڈیا ورکرز کی نمائندہ تنظیم ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں