hum bawli qoum hein

روزانہ جیوکو پتھرمارنے کا حکم دیاگیا تھا، سلیم صافی۔۔

تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے  کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان کا الیکشن کمشنر پر جانبداری کا الزام لگانا ایسا ہی ہے  جیسے وہ  اپنا تھوکا ہوا چاٹ رہے ہوں۔ جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک توعمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کی اتنی تعریفیں کی ہیں اور شیخ رشید کے خط کی بھی تو آج وہ جو کچھ کہہ رہے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر غیر جانبدار نہیں رہے تو میرے خیال سے وہ اپنا تھوکا ہوا چاٹ رہے ہیں۔دوسری بات یہ ہے کہ یہ تو اللہ تعالیٰ کا نظام ہوتا ہے کہ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی، آپ کو یاد ہو گا کہ آج سے صرف دو مہینے پہلے شیخ رشید  اس وقت کے وزیرداخلہ تھے اور ان کی دھمکی یاد ہو گی کہ اگر یہ اسلام آباد کی طرف آئیں گے تو ہم ان کے ساتھ یہ،یہ کریں گے۔تیسری بات یہ ہے کہ 2014کے دھرنے پی ٹی آئی  کے نہیں تھے ،بلکہ ان سے کروائے گئے تھے،اس دھرنے  کے ماسٹر مائنڈ کوئی اور تھے،ان کو پیسے کہیں اور سے دلوائے جا رہے تھے۔سلیم صافی کا کہنا تھا کہ میں دو واقعات بتانا چاہوں گا کہ جس دن پی ٹی آئی والوں نے جیو پر حملہ کیا اس دن میرا پروگرام جاری تھا،تو مجھے ایک تو کچھ دیر بعد مراد سعید نے فون کیا کہ عمران خان آپ سے معذرت کرنا چاہتے ہیں تو میں نے ان سے کہا کہ یہ کیا طریقہ ہوتا ہے؟یہ کیا ہوا  کہ جیو پر اٹیک عوام کے سامنے ہو اور معافی مجھ سے خلوت میں مانگیں ؟اگر وہ مجھ سے معافی مانگنا چاہتے ہیں تو عوام کے سامنے مانگیں۔پھر چوہدری نثار نے فون کیا اور میں نے   ان سے بھی تلخ لہجے میں بات کی کہ چوہدری صاحب یہ آپ نے کیا نظام بنایا ہوا ہے کہ آپ ان کو روز جیو کے سامنے سے گزار کر لے جاتے ہیں اور جیو کے دفتر کا کوئی شیشہ سلامت نہیں رہا، تواس سے اگلے دن انہوں نے پولیس کے ساتھ ہماری میٹنگ رکھ دی۔میٹنگ میں ہم ان سے کہہ رہے تھے کہ ان کو ہمارے دفتر کے سامنے سے گزارنے کی بجائے ان کو فرنٹ کا روڈ دے دیں،جس کے بعد ایک ڈی آئی جی  مجھے ایک طرف لے گئے اور کہا کہ سلیم صاحب آپ اتنے سادہ  تو نہیں ہیں؟کیونکہ  حکم ہے کہ ان کوروز جیو کے دفتر کے سامنے سے  گزاریں تا کہ روزانہ یہ  جیو کو پتھر ماریں۔ تجزیہ کار نے کہا کہ اس مرتبہ عمران خان کی حفاظت کے لیے وہ لوگ نہیں ہیں،کیونکہ جتنی گالیاں عمران خان نے ان کو دلوائی  ہیں وہ اس دفعہ ان کی حفاظت کو نہیں پہنچیں گے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں