romantic dramay mein sathi adakar se muhabbat hogyi

رومانٹک ڈرامے میں ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی، اداکارہ نوال سعید۔۔

مقبول اداکارہ نوال سعید نے واضح کیا ہے کہ فی الحال ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ابھی وہ غیر شادی شدہ زندگی کی آزادی کے مزے لے رہی ہیں۔نوال سعید نے حال ہی میں ’زبردست‘ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی پیدائش اور پرورش کراچی میں ہی ہوئی، ان کے والد کو موسیقی کا شوق رہا ہے، تاہم وہ کاروباری شخصیت ہیں۔ نوال سعید نے بتایا کہ موسیقی کے کیریئر کو آگے برقرار نہ رکھ پانے کے بعد انہوں نے ایک ایجنسی میں اشتہار کے لیے آڈیشن دیا، جس میں منتخب ہونے کے بعد انہوں نے پہلے ماڈلنگ شروع کی اور بعد ازاں انہوں نے اداکاری شروع کردی۔اداکارہ نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ایک بار پھر شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار سے محبت ہوجانے کے معاملے پر بات کی۔نوال سعید کا کہنا تھا کہ رومانوی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران نہ صرف انہیں بلکہ ان کے ساتھی اداکار کو بھی ان سے محبت ہوگئی تھی۔اداکارہ نے کہا کہ بعض اوقات شوٹنگ کے دوران ایسا ہوجانا عام بات ہے لیکن مذکورہ معاملے کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، اس اداکار کے ساتھ رابطہ کیا، نہ دوبارہ کام کیا۔نوال سعید نے واضح کیا کہ وہ مذکورہ اداکار کا نام نہیں بتا سکتیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں