پاکستان سپر لیگ کے نئے سیزن کا آغاز 14 فروری سے ہونے جارہاہے ، تمام فرنچائز نے اپنے میڈیا پارٹنرز کا بھی انتخاب کر لیا ہے تاہم ملتان سلطان کے میڈیا پارٹنرکا اعلان باقی تھا جو کہ اب کر دیا گیا ۔نئے سیزن میں ملتان سلطان کا میڈیا پارٹنر جنوبی پنجاب کا چینل ” روہی ٹی وی “ ہو گا ۔جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” روہی ٹی وی ہم آپ کو خوش آمدیدکہتے ہیں ، جنوبی پنجاب کا چینل اور جنوبی پنجاب کی ٹیم ساتھ مل کر اپنے علاقے کو پروموٹ کریں گے “۔
Facebook Comments